25 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران میں 14 سرحدی فورسز اہلکار شھید

اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں14 سرحدی فورسز کے اہلکار شھید ہو گئے۔

ابنا: ایک اعلی آفیسر کا کہنا تھا کہ مسلح دھشتگردوں کے ساتھ یہ جھڑپ ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی شہرسراوان میں ہوئی جس میں 14 سرحدی فورسز کے اہلکار شھید ہو گئے تاہم شھدا کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس واقعہ کے بعد صوبہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی علاقوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔صوبہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی شہرسراوان کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں اور کوہستانی اور دشوار گذارعلاقہ ہونے کیوجہ سے موت کے سوداگراور اسمگلر اس راستے کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

1-محمد قرایی2- امید پارادال3- امین آبراش4- مهدی عارفی5- حامد عبدالهی6- مهدی زبردست7- پژمان شاهوند8- حمید لزگی8- محمد صادق‌نژاد10- احمد لنگری11- سعید فتنقریی12- مسعود معصومی13- سید علی سیادت14- محمد سلیمان

.......

/169